لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سینٹر اعجاز چوہدری کو جیل میں بی کلاس دینے کا معاملہ ۔جسٹس محمد وحید خان نے سنیٹر اعجاز چوہدری کی اہلیہ سلمی اعجاز کی درخواست پر سماعت کی ،دلائل سننے کے بعد عدالت نے درخواست پر سماعت 9 جون تک ملتوی کردی ۔عدالت نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرکے 9 جون کو جواب طلب کر لیا۔
