کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی سے 1420 کلومیٹردور سائیکلون،محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق بحیرہ عرب میں موجود سی ڈپریشن نے اب سمندری طوفان کی شکل اختیار کرلی ہےمحکمہ موسمیات کی طرف سے سائیکلون وارننگ سینٹر نے بھی الرٹ کیا ہے کہ سائیکلون کے اطراف میں 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، طوفان اگلے 24 سے 36 گھنٹوں کے دوران شمال مغرب کی جانب بڑھے گا۔اس سائیکلون سے پاکستانی ساحلی علاقوں کو کوئی خطرہ نہیں، سمندری طوفان کراچی سے1420 کلومیٹر دور ہے۔
