پشاور(نیوزڈیسک)دہشتگردوں کا پولیس چوکی پر حملہ ،بروقت جوابی کارروائی میں شدت پسند عناصر فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں نے پشاور کے علاقے سربند اچینی میں پولیس چوکی پر حملہ کیا ،جسے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا گیا۔ فائرنک کا سلسلہ کچھ دیر جاری رہا ۔ علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس چوکی کے دو اطراف سے فائرنگ کی گئی،واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس نے پروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ پسپہ کردیا8 سے 10 دہشتگردوں نے پولیس چوکی پر حملہ کیا۔
