لاہور(اے بی این نیوز)انتخابات کی تیاریاں، پیپلز پارٹی نے سیاسی سرگرمیاں تیز کردیں، ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری آج وسطی پنجاب اور اسلام آباد سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز کے اجلاس کی صدارت کریں گے 2018ء کے عام انتخابات اور ضمنی الیکشن میں قومی اسمبلی کے امیدواروں کا اجلاس بلاول ہاؤس میں منعقد ہوگا۔ صدر پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز آصف علی زرداری ٹکٹ ہولڈرز کے ساتھ آئندہ انتخابی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کریں گے۔اجلاس میں پنجاب کے 25 اضلاع اور اسلام آباد سے ٹکٹ ہولڈر شریک ہوں گے۔ ذرائع لاہور، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم اور گجرات سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر شریک ہوں گے سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، منڈی بہاولدین، اور حافظ آباد سے پی پی پی کے ٹکٹ ہولڈرز بلاول ہاوس آئیں گے سرگودھا، خوشاب، میانوالی، بھکر، چنیوٹ اور جھنگ سے پیپلز پارٹی کے امیدوار شریک ہوں گےفیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ شیخوپورہ، ننکانہ سے 2018 کے قومی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈرز مدعو کیے گئے ہیں پاکپتن، قصور، اوکاڑہ اور ساہیوال سے بھی ٹکٹ ہولڈر شریک ہوں گے، ذرائع اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، قمر زمان کائرہ، حاجی اسحاق، نیلم جبار کو اجلاس میں دعوت دی گئی ہے اسلم گل، اورنگزیب برکی، ثمینہ خالد گھرکی بھی اجلاس میں شریک ہوں گے چودھری منظور، جمیل منج، احمد جواد رانا، شاہجہان بھٹی بھی ٹکٹ ہولڈرز کے اجلاس میں مدعو کیے گئے ہیں، ذرائعاجلاس میں جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی پنجاب سید حسن مرتضی، رانا فاروق، شہزاد چیمہ اور دیگر بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
