اہم خبریں

جون کے دوسرے ہفتے میں پری مون سون کا امکان، محکمہ موسمیات

اسلام آباد(اے بی این نیوز) جون پری مون سون کا سیزن قرار ،محکمہ موسمیات کے مطابق جون کے دوسرے ہفتے میں پری مون سون کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ ڈائیریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ 13 جون سے پری مون سون کا سلسلہ شروع ہوجائے گا، آج بھی بالائی علاقوں میں ہلکی بارش متوقع ہے۔مئی میں بارشیں معمول سے 127 فیصد زیادہ ہوئیں،سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ آئندہ 2 روز میں تیز بارشوں کا کوئی امکان نہیں جبکہ شمالی اور جنوبی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔سائیکلون سے پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں۔

متعلقہ خبریں