اہم خبریں

وزیراعلیٰ بلوچستان

قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج ، وزیراعلیٰ بلوچستان کا شرکت سے انکار

اسلام آباد (اے بی این نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج ہو گا۔ قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں آئندہ مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا، نئے مالی سال کیلئے ترقیاتی بجٹ 2659 ارب روپے تجویز ،وزرائے اعلیٰ اور حکام اپنے اپنے ترقیاتی بجٹ پربریفنگ دیں گے۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے آج قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نےقومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے کہا مجھ سمیت صوبے کا کوئی ممبر اسلام آباد میں ہونے والے این ای سی کے اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ این ای سی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کے عدم تعاون کے رویے کو دیکھتے ہوئے کیا ہے، وفاق نے بلوچستان کے حوالے سے جو بھی یقین دہانیاں اور وعدے اب تک کیے ان پر عملدرآمد نہیں ہوا، یہ رویہ انتہائی مایوس کن صورتحال کی نشاندہی کرتا ہے، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے اعلان کردہ 10 ارب روپے بھی فراہم نہیں کیے گئے۔

متعلقہ خبریں