اسلام آباد(اے بی این نیوز)انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں سابق پی ٹی آئی رہنما راجہ خرم نواز کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت ہوئی ۔اجہ خرم نواز اپنے وکیل سردار مصروف خان کے ہمراہ اےٹی سی پیش ہوئے،انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جوادعباس نے کیس کی سماعت کی ۔تفتیشی افسر سے پوچھا جائے کہ راجہ خرم نواز تفتیش میں درکار ہیں یا نہیں؟ سردار مصروف خان وکیل ر اجہ خرم نواز، تفتیش میں مطلوب ہیں یا مقصود؟ اےٹی سی جج کا تفتیشی افسر سے مکالمہ ۔اسپیشل پراسیکیورٹر زاہدآصف کی والدہ کاانتقال ہوگیا، تفتیشی افسرراجہ خرم نواز کیخلاف کیس میںجے آئی ٹی بھی عدالت میں موجود نہیں، تفتیشی افسر کا جواب۔ تفتیشی افسر آپ ہو، تفتیش آپ نے کرنی ہے، اےٹی سی جج کا تفتیشی افسر سے مکالمہ ،اےٹی سی نے راجہ خرم نواز کی 10 جون تک ضمانت میں توسیع کرد یا ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر راجہ خرم نواز کی ضمانت کنفرمیشن پر دلائل طلب کرلئے۔
