اہم خبریں

کاک پل کے قریب ٹریفک کا خوفناک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

اسلام آباد(اے بی این نیوز)اسلام آباد میں ہائی وے پر کاک پل کے قریب ٹریفک کاخوفناک حاد ثہ پیش آیا، ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق تین شدید زخمی ہوگئے۔ موٹروے پولیس کے مطابق تیزرفتار بوریوں سے لدے ٹرک نے دو کاروں کو ٹکر مار دی ، گاڑیوں کے تصادم میں ٹرک اور کار کھائی میں جا گری ،خوفناک حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے، 2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ لاشیں اور زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کردیا۔

متعلقہ خبریں