اہم خبریں

ملکی معاملات حکومتی ہاتھ سے نکل چکے،جولائی میں اسمبلیاں تحلیل ہوجائیں گی، عقیل کریم ڈھیڈی

اسلام آباد(اے بی این نیوز)معروف پاکستانی بزنس مین عقیل کریم ڈھیڈی نے اے بی این نیوز کے مارننگ شو ’’صبح کی سوچ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جولائی کے پہلےہفتےمیں اسمبلیاں ٹوٹ جائیں گی،بجٹ ضرور پیش کیاجائے گا،آئی ایم ایف کی شرائط پر کافی سخت بجٹ ہوگا ،یہ الیکشن بجٹ ہوگا،نئے الیکشن کے بعد ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا ہوگا،یہ سب اپنے مفاد کیلئے کام کررہے ہیں جو ملک کیلئے نقصان دہ ہے،ہماری انڈسٹری اب نہ ہونے کے برابر ہے،لوگ بیرون ملک جارہے ہیں جو اچھا شگون نہیں ہے،حکومت اس بجٹ میں نئے ٹیکس لگائے گی،ڈالر اوپر جارہا ہے جس سے ہمیں فائدہ ہورہاہے،جس طریقے سے بجٹ بنا ہے الیکشن ہونے ہیں،نو جون کو بجٹ پیش کیاجارہاہے،بجٹ پاس ہونے میں آسانیاں نہیں ہوتیں ایک دو ہفتے لگ جاتے ہیں، مجھے لگتا ہے الیکشن کے بعد نیا بجٹ آئے گا،الیکشن کے بعد آئی ایف کے پاس گئے تو ان کی سخت شرائط ہوں گی،ابھی تک سیاسی استحکام ہی نظر نہیں آرہا،سب اپنی اپنی جگہ کھڑے ہوئے ہیں کوئی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں،ہم ہمیشہ اپنی ہٹ دھرمی اور انا کو لے کے بیٹھ جاتے ہیں، معاملات اب حکومت کے ہاتھ سے نکل چکے ہیں

متعلقہ خبریں