اہم خبریں

بی آر ٹی میگا کرپشن سیکنڈل ، نیب حکام کا پی ٹی آئی رہنمائوں کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(اے بی این نیوز)نیب حکام کا پشاور بی آرٹی میں کرپشن میں ملوث پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ، نیب نے بی آرٹی پشاور اور پنجاب میٹرو بس سروس کے اخراجات کی تقابلی رپورٹ پی اے سی میں جمع کر ادی ۔ بی آر ٹی پشاور منصوبہ نامکمل ہونے کے باعث پنجاب میٹرو بس سروس سے موازنہ ممکن نہیں، دستاویزات پشاور بی آر ٹی پر پنجاب میٹرو بس سروس کی نسبت فی کلو میٹر 3 گنا زیادہ لاگت آئی، دستاویزات میں انکشاف کیا گیا کہ بی آر ٹی پر اب تک 58.50 ارب روپے کی لاگت آ چکی ہے ،پشاور بی آر ٹی میں مالی کرپشن عیاں ہے ۔ دو ماہ میں ریفرنس فائل کر دیا جائے گا

متعلقہ خبریں