اہم خبریں

پرویز الٰہی کو اربوں روپے کی کرپشن پر گرفتارکیا،میاں جاوید لطیف

راولاکوٹ(نیوزڈیسک)وفاقی وزیرجاوید لطیف نے کہاہے کہ 2017میں نوازشریف دور میں سازش کے تحت پاکستان کی ترقی کو روکا گیا،ہم سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں،الیکشن وقت پر ہونگے اور نوازشریف بھی وطن واپس آئینگے،راولا کوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرجاوید لطیف نے کہاکہ تمام ادارے آئین کے مطابق چلیں تو کسی سے کوئی لڑائی نہیں،جب ادارے مداخلت کرینگے تو پھر لڑائی کا خدشہ پیدا ہوگا،انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر کو کوئی میلی آنکھ سے بھی نہیں دیکھ سکتا،پاکستان اندورنی طور پر مضبوط ہوگا توآزادکشمیر مضبوط ہوگا،انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو اربوں روپے کی کرپشن پر گرفتارکیا،وفاقی وزیرنے کہاکہ اگر ان جتھوں کے ہاتھ پہلے سے روک لئے جاتے تو9مئی کا واقعہ نہ ہوتا ،انہوں نے کہاکہ ہم سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں ،الیکشن وقت پر ہوںگے اور نواز شریف بھی وطن واپس آئینگے۔

متعلقہ خبریں