اہم خبریں

جہانگیر ترین سے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کی ون آن ون ملاقات،اہم فیصلہ متوقع

لاہور(اے بی این نیوز) سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس جہانگیر ترین کی دعوت پر ان کی رہائشگاہ پہنچ گئے ۔ جہانگیر ترین ، عون چوہدری نے سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کا استقبال کیا ۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ون آن ون ملاقات شروع ،نئی سیاسی جماعت کے قیام سمیت اہم امور پر گفتگو ہو گی ۔ ذرائع کے مطابق دنوں رہنمائوں کے درمیان اہم فیصلے متوقع ہیں۔ سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس پی ٹی آئی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی پر اثر رسوخ رکھتے ہیں

متعلقہ خبریں