اہم خبریں

مردم شماری دھاندلی کو عدالت میں چیلنج کریں گے، حافظ نعیم الرحمٰن

کراچی(نیوز ڈیسک) امیرِ جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ مردم شماری میں دھاندلی کو عدالت میں چیلنج کریں گے ،مینڈیٹ پر ڈاکہ قبول نہیں کیا جائیگا۔آج شہرقائد میں امیرِ جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی گنتی ساڑھے تین کروڑ سے زائد ہے، نادرا بھی یہ بتاتا ہے کہ کراچی کی آبادی تین کروڑ ہے۔انہوں نے کہا کہ مردم شماری کی تصدیق کا عمل خفیہ رکھ مردم شماری میں دھاندلی کی جا رہی ہے اس کو عدالت میں چیلنج کریں گے انہوں نے کہا کہ آج وڈیرے اور جاگیردار شہر قائد پر قابض ہیں کسی آدمی کو بھی نہ کم گنا جائے نہ ہی زیادہ، یہ ہمارے مینڈیٹ کا مسئلہ ہے اس پر ڈاکہ قبول نہیں کیا جائیگا۔

متعلقہ خبریں