اہم خبریں

حکومت کا ظلم مزید برداشت نہیں کریں گی،رہنما پی ٹی آئی خواتین

لاہور(اے بی این نیوز) تحریک انصاف کی گرفتار خواتین نے حکومت کو خبردار کیا کہ حکمرانوں کی ایما پر سرکاری حکام نہتی خواتین کو ظلم اور تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں، ہم مزید اب برداشت نہیں کرینگے۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیشی کے بعد پی ٹی آئی کی گرفتار خواتین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ رات کو 5 عورتوںنے آکر ہماری تلاشیاں لیں ۔ہمارے ساتھ ظلم اور ناروا سلوک روا رکھا جارہا ہے ، ورثائ کیساتھ ملنے نہیں دیا جا رہا۔ہم کوئی چور ڈاکو نہیں ، 25 دن ہمیں جیل میں رکھا گیا، اب اور کیا کرنا ہے۔اب ہم اور برادشت نہیں کرینگے ۔ہمارے وکلا کو بلایا جائے۔ یہ ظلم مزید نہیں چل سکتا ۔عالیہ حمزہ نے کہا کہ توہین پارلیمنٹ ،توہین عدالت کی باتیں ہوتیں ہیں مگر خواتین کی عزت کی بات نہیں ہوتی ۔ صنم جاوید نے کہا کہ ہمارا نام لے کر پریس کانفرنسز ہورہیں ہیں ، ہمیں بولنے کی اجازت نہیں ہے، یہ کہاں کا انصاف ہے۔

متعلقہ خبریں