پشاور(اے بی این نیوز)محکمہ تعلیمخیبر پختونخوا میں سرکاری سکولوں میں فرنیچر کی خریداری میں مبینہ گھپلوں کے میگا سکینڈل کا معاملہ،محکمہ تعلیم کے مطابق انسپیکشن ٹیم کی انکوئری آخری مراحل میں داخل ، تمام افسران کے بیانات اور ریکارڈ کے بعدسفارشات مرتب کرنے کا مرحلہ زیر التواء،جلد کیس تیار کرکے عدالت سے تحقیقات پر حاصل سٹے کوختم کرنے کیلئے رجوع کیا جائےگا۔نگران وزیر اعلی محمد اعظم خان کو فرنیچر خریداری سے متعلق شکایات موصول ہوئیں،حکومت کی ہدایت پر صوبائی انسپیکشن ٹیم نے 4 ارب روپے کی مبینہ بے ضابطہ انکوائری شروع کرائی،دوران انکواِری انسپیکشن ٹیم کی تحقیقات پو عدالت سے رجوع کیا گیا اوراس پر سٹے لے لیا گیا،عدالتی سٹے کی وجہ سے انکوائری آخری مراحل میں روک دی گئی جس کے باعث گزشتہ ایک ماہ سے زائد عرصہ سے تحقیقات روکی ہوئی ہے،محکمہ تعلیم ذرائع کے مطابق نگران حکومت کی ہدایت پر کیس تیار کیس جارہا ہے ،
