لاہور(نیوز ڈیسک) سابق وزیراعلی ٰ چوہدری پرویزالہٰی کے بعد قریبی ساتھی اقبال چوہدری کو بھی گرفتار کرلیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کے ترجمان اقبال چوہدری کو سیشن کورٹ سے گرفتار کیا گیا ۔وہ چوہدری پرویز الہٰی کی پیشی کے سلسلے میں عدالت میں تھے انہیں سیشن کورٹ کے احاطے میں سے گرفتار کیا گیا۔
