اسلام آباد(اے بی این نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ سابق وزیر اعظم کی 9 مئی کے بعد کسی بھی نئے مقدمے کی تفصیلات، گرفتاری سے روکنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ڈی ایس پی لیگل کی جانب سے سابق وزیر اعظم کیخلاف 9 مئی کے بعد درج 6 مقدمات کی تفصیلات پیش کی گئیں، درخواست گزار کو مقدمات کا علم ہوگیا ہے، اب ضمانت کیلئے متعلقہ عدالتوں سے رجوع کیا جاسکتا ہے، سابق وزیراعظم کی ان مقدمات میں حفاظتی ضمانت میں 10 جون تک توسیع کی جاتی ہے،سابق وزیراعظم 10 جون تک متعلقہ عدالتوں سے رجوع کرکے ضمانت حاصل کرسکتے ہیں، عدالت سابق وزیراعظم کی درخواست نمٹاتی ہے
