رحیم یار خان(نیوز ڈیسک) موٹر وے ایم فائیو پر خطرناک حادثہ ،خواتین اور بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق۔ تفصیلا ت کے مطابق یہ افسوناک واقعہ ترنڈہ محمد پناہ انٹرچینج کے قریب پیش آیا جہاں ٹرالر نے کار کو کچل ڈالاجس میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوئے۔محکمہ موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹرالر کی تیز رفتاری اور غفلت کے باعث پیش آیا۔حادثے میں جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے 2 افراد کی حالت بھی تشویشناک ہے ۔
