اہم خبریں

حکومت کی عمران خان کو مشروط مذاکرات کی دعوت،پی ٹی آئی کا انکار

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )حکومت کی عمران خان کو مذاکرات کی دعوت،وزیرداخلہ نے کہا عمران خان شہبازشریف کو فون کریں اور ملاقات کا وقت طے کرلیں ، نو مئی کو جو ہوا وہ عمران خان کی وجہ سے ہوا ، اس کی باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی تھی ، فوجی تنصیبات پر حملہ عمران خان کے اکسانے پر ہوا ہے تو ان پر فوجی عدالت میں ہی مقدمہ چلے گا ، وائس آف امریکہ سے گفتگو میں ، رانا اثنا للہ نے کہا عمران خان آج بھی سیاست دانوں سے بات کرنے کے لیے تیار نہیں ،، ، اسمبلیاں اگست میں اپنی مدت پوری ہونے پر ختم ہو جائیں گی اور نگران حکومتیں الیکشن کرائیں گی ، جیسے ہی الیکشن کا اعلان ہو گا نواز شریف پاکستان واپس آ جائیں گے،پی ٹی آئی کا حکومت کیساتھ مذاکرات سے ایک بار پھر انکار ،حماد اظہر نے کہا ہم کٹھ پتلیوں سے مذاکرات کر کے وقت ضائع نہیں کرنا چاہتے۔ یہ مسلط شدہ لوگ ہیں جن کا کوئی ووٹ بینک نہیں اور بیساکھیوں کے پیچھے چھپ رہیں ہیں۔آئین اور جمہوریت کی بحالی کی خاطر صرف حقیقی فیصلہ سازوں سے مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔

متعلقہ خبریں