اہم خبریں

بلوچستان کے ضلع چمن میں بلدیاتی انتخابات کی جنرل نشستوں کے ضمنی الیکشن کی تاریخ مقرر

چمن (اے بی این نیوز    )ضلع چمن میں بلدیاتی انتخابات کی جنرل نشستوں پر پولنگ 23 جولائی کو ہوگی،الیکشن کمیشن 9 جون کو پبلک نوٹس جاری کرے گا،امیدوار 12 سے 15 جون تک کاغذات نامزدگی جمع کروا سکیں گے،الیکشن کمیشن 16 جون کو ابتدائی فہرستیں شائع کرے گا،ریٹرننگ افسران 19-21 جون تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کرنے کے پابند ہوں گے،22-24 جون تک کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلیں دائر کی جا سکیں گی،الیکشن کمیشن 26 جون سے 4 جولائی تک ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں نمائے گا،پانچ جولائی کو الیکشن کمیشن امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرستیں جاری کرے گا،امیدوار چھ جولائی تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے،امیدواروں کو انتخابی نشان سات جولائی کو الاٹ کیے جائیں گے،الیکشن کمیشن 28 جولائی کو ضمنی انتخابات کے نتائج کا اعلان کرے گا۔

متعلقہ خبریں