اہم خبریں

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

اسلام آباد(اے بی این نیوز)رکن قومی اسمبلی کوکچھ عرصے میں موصول ہونے والے بلوں کی مجموعی رقم لاکھوں تک پہنچنے کا انکشاف ،پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوید عامر جیوا نے اے بی این نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا ماہانہ 72ہزار، 68 ہزار اور 58 ہزار تک گیس کا بل آیا ہے

نوید عامر جیوا کا کہنا تھا کہ گیس کا کل بل ساڑھے سات لاکھ روپے تک جمع ہوا ہے، سوئی گیس محکمے کی بڑی نااہلی اور غیر ذمہ داری ہے،ہم نے کون سا کوئی فیکٹری لگارکھی ہے، نوید عامر جیوا نے کہا کہ بلوں کی تصحیح کیلئے رابطہ کیا کہ میں اکیلا بندہ رہتاہوں.

نوید عامر جیوا،چند ماہ سے دس ، بارہ اور بیس بیس ہزار بھی بل آیا ،رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ نارمل روٹین 3 ساڑھے تین ہزار کی چلتی رہی ہے،وہ ہمارا استعمال ہے وہ ہمیں دینا چاہئے، معاملہ استحقاق کمیٹی میں لے جانے والا تھا،تصحیح ہو جائے تو معاملہ استحقاق کمیٹی میں نہیں لے کے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں