اہم خبریں

موٹروے پر واش روم فیس میں 50 فیصد سے زائد اضافہ،مسافروں کاذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) موٹروے ایم ون پر مسافروں کیلئے کھانے پینے کی اشیاءکے من مانے ریٹ مقرر کرنے کے بعد واش روم استعمال کرنے کی فیس میں بھی پچاس فیصد سے زائد اضافہ کر دیا گیا ہے۔جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔اسلام آباد پشاور موٹروے(ایم ون )کے سروس ایریاز پر کھانے پینے کی اشیاء کے من مانے نرخوں کی شکایات توسامنے آتی ہی رہتی ہیں مگر اب ایم ون سروس ایریاز پر پیڈ واش روم سروس کی فراہمی میں بھی من مانی فیس وصولی شروع کر دی گئی ہے اور موٹروے ایم ون پر واش روم استعمال کرنیکی فیس 50 روپے سے بڑھا کر 80 روپے کر دی گئی ہے جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔مسافروں کی جانب سے این ایچ اے اور دیگر متعلقہ حکام سے پچاس فیصد سے بھی زائد اضافے پر کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں