کراچی(نیوز ڈیسک) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے فواد چودھری کے حوالے سے بڑی پیش گوئی کردی ۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ فواد چودھری پیپلزپارٹی میں ہی آئیں گے ،وہ پرانا جیالہ ہے ، ہمارا تھا ،ہمارا ہی رہے گا۔ انہو ں نے پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کی بھی پیپلزپارٹی میں آنے کی نوید سنا دی ۔ انہوں نے کہا شیخ رشید کا مستقبل تاریک ہے ۔اب مستقبل صرف پیپلزپارٹی اور بلاول بُھٹو کا ہوگا۔ منظور وسان نے بُشری بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی کی علیحدگی ہونے کا نیا خواب دیکھ لیا۔
