اہم خبریں

لاہور میں پولیس کا نیو ایئر نائٹ پر کریک ڈاؤن،301 افراد گرفتار

لاہور(نیوزڈیسک)لاہور پولیس نے نیو ایئر نائٹ پر ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ، آتش بازی اور شراب نوشی کے الزام میں 301 افراد گرفتار کرلیاجبکہ سنیبپ چیکنگ کے دوران قانون شکنی پر 60 سے زائد موٹر سائیکلز مختلف تھانوں میں بند کی گئیں۔ ملزمان کے قبضے سے 101 پسٹل، 07 بندوقیں، 13رائفلز، ہزاروں کی تعداد میں گولیاں جبکہ 798 لٹر سے زائد شراب، 5400گرام چرس، بڑی مقدار میں آتش بازی کا سامان بھی برآمد کیا گیا۔سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے بتایاکہ ایئر نائٹ پر مجموعی طور پر 301 افراد گرفتار جبکہ 270 مقدمات درج کیے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ ہوائی فائرنگ پر 143، ون ویلنگ پر 73، آتش بازی پر 19، شراب نوشی پر 61 ملزمان گرفتار کیے گئے۔غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ خواتین سے چھیڑ خانی، ہراساں کرنے پر 03 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ سنیبپ چیکنگ کے دوران قانون شکنی پر 60 سے زائد موٹر سائیکلز مختلف تھانوں میں بند کی گئیں۔سی سی پی او نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے 101 پسٹل، 07 بندوقیں، 13رائفلز، ہزاروں کی تعداد میں گولیاں جبکہ 798 لٹر سے زائد شراب، 5400گرام چرس، بڑی مقدار میں آتش بازی کا سامان بھی برآمد کیا گیا۔

متعلقہ خبریں