اہم خبریں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجم ثاقب کی طلبی کا سمن معطل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجم ثاقب کی طلبی کا سمن معطل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے 7 صفحات پر مشتمل یہ تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔تحریری حکم نامے کے مطابق عدالت نے عام افراد کی ٹیلیفونک ریکارڈنگز اور آڈیولیکس پر اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کرلی اس حوالے سے عدالت نے وفاق، وزارت داخلہ، وزارت دفاع اور پی ٹی اے کو بھی پٹیشن میں فریق بنانے کی ہدایت کی ہے، تمام فریقین کو نوٹس جاری کردیا گیا۔ تحریری حکم نامے میں عدالت نے کہا ہے کہ بتایا جائے کیا آئین اور قانون شہریوں کی کالز کی خفیہ ریکارڈنگ کی اجازت دیتا ہے؟ کون سی اتھارٹی یا ایجنسی کس میکنزم سے کالز ریکارڈنگ کر سکتی ہے ،اگر اجازت نہیں تو شہریوں کی پرائیویسی کی خلاف ورزی پر کون سی اتھارٹی ذمہ دار ہے؟ غیر قانونی طور پر ریکارڈ کی گئی کالز کو ریلیز کرنے کی ذمہ داری کس پر عائد ہو گی؟

متعلقہ خبریں