اہم خبریں

کوٹ ادو ،گھر کے اندر دھماکا ،5 افراد جاں بحق ،3 زخمی ہوگئے

کوٹ ادو(نیوز ڈیسک)پنجاب کے ضلع کوٹ ادو میں گھر کے اندر دھماکا ،5 افراد جاں بحق ،3 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقہ کوٹ ادو کے علاقے دائرہ دین پناہ میں واقع ایک گھر میں پیش آیا ریسکیو حکام کی امدادی سرگرمیاں جاری، جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔دھماکے کے فوراََ بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی،دھماکاکس وجہ سے ہواتحقیقات کی جا رہی ہیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت محمد اقبال، محمد بلال، حسینہ مائی، شانو مائی اور سعدیہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔
دوسری طرف سے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دھماکے کا نوٹس لے کر پولیس افسران سے رپورٹ طلب کرلی ۔انہوں نے کہا کہ واقعہ کے حقائق سامنے لائے جائیں اور ذمہ داروں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ خبریں