لاہور(نیوز ڈیسک)اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ،جون میں ٹھنڈکا احساس ہونے لگا۔تفصیلات کے مطابق مری اور گردونواح میں تین روز سے بارش کا سلسلہ جاری ہےجس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگيا،درجہ حرارت 8 تک گر گیا، بارش کے ساتھ ساتھ سرد ہوائیں چلنے کا سلسلہ بھی جاری ۔ دوسری طرف ملک کے مختلف شہروں میں بھی بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے ، ملتان ،راجن پور،گجرات، شکرگڑھ ،راولپنڈی ،جہلم سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش ہوئی جس کی وجہ سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ خیبر پختونخوا میں گرمی کے موسم میں بارش نے سردی کا احساس دلا دیا ،سوات، ایبٹ آباد، مالاکنڈ میں بارش عوام گھروں تک محدود ہو گئے جبکہ بلوچستان کے علاقے چمن، قلعہ سیف اللہ اور زیارت سمیت صوبے کے کئی شہروں میں طوفانی بارش ہوئی ۔ آزاد کشمیرکے علاقے نکیال ،مظفرآباد میں بھی بارش ہوئی جس سے موس سہانا ہوگیا۔اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے آج بھی پنجاب، خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان ، شمال مشرقی بلوچستان، بالائی سندھ اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے ۔
