اسلام آباد( اے بی این نیوز )وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کی شمالی وزیرستان میں پولیو ٹیم پر حملے کی شدید مذمت پولیو ٹیم کو بحفاظت نکال لینے پر سیکورٹی جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی بہادری قابل داد ہے ، سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملا دیے، شہید ہونے والے جوان ثاقب الرحمن نے شجاعت کی نئی داستان رقم کی، شہید ثاقب الرحمن کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، بہت جلد دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ، وزیر داخلہ سکیورٹی فورسز کا ہر جوان ہمارا فخر ہے۔
