اہم خبریں

جب بھی انتخاب کا میدان سجے گا، پی ڈی ایم صفحہ سیاست سے مٹ جائے گی، اسد قیصر

مردان (نیوز ڈیسک)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر ایاز صادق اپنے بڑوں کو انتخابی میدان میں اترنے کا حوصلہ دیں،ایاز صادقکے بیان پر ردعمل میں اسد قیصر نے کہا کہ وفاقی وزیر چوروں کے پی ڈی ایم نامی گروہ کا بیانیہ بیچنے کی کوشش کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی پوری سیاست انتخاب سے فرار کی کوششوں تک سکڑ چکی ہے، قومی خزانے پر ڈاکا ڈال کر ملک سے فرار ہونے والوں کو این آر او 2 دے کر مسندوں پر بٹھایا گیا،پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان ملک میں دیانت و امانت کا استعارہ ہے جبکہ وعدہ معاف گواہوں سے زرداریوں اور شریفوں کو قابو کیا جاتا ہے،ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی شکل میں مسلط کٹھ پتلیوں نے دستور پامال اور جمہوریت کو شرمندہ کیا، ایاز صادق کی حکومت انتقام میں اندھی اور اقدار کی پامالی میں ہر اخلاقی حد عبور کر رہی ہے،اسد قیصر نے کہا کہ ایاز صادق اپنے بڑوں کو انتخابی میدان میں اترنے کا حوصلہ دیں، جب بھی انتخاب کا میدان سجے گا، پی ڈی ایم صفحہ سیاست سے مٹ جائے گی۔

متعلقہ خبریں