اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر مملکت و ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی)فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے غیرملکی دوروں سے مودی اور عمران خان کو تکلیف فطری ہے، سراج الحق کو تکلیف سمجھ سے باہر ہے،امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے بیان پر رد عمل میں وزیر مملکت فیصل کنڈی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے واحد وزیر خارجہ ہیں جو غیرملکی دوروں کے اخراجات خود برداشت کرتے ہیں، بلاول بھٹو نے مختصر وقت میں دوست ممالک کو پاکستان کا دوست بنایا،انہوں نے کہا کہ سراج الحق صاحب آپ کی تو عمران خان سے کے پی میں پارٹنر شپ رہی، عمران خان اور جماعت اسلامی کی پارٹنر شپ میں شدت پسندوں کے ساتھ نرمی کی گئی۔
