اہم خبریں

آئندہ ٹورنامنٹس کی تیاری،پاکستان فٹ بال ٹیم کا تربیتی کیمپ آج سے شروع ہوگا

لاہور (نیو زڈیسک) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام آنیوالے ٹورنامنٹس کی تیاری کیلئے قومی فٹ بال تربیتی کیمپ کا آغاز آج سے لاہور میں ہوگا، تربیتی کیمپ میں 28 کھلاڑی شرکت کریں گے تربیتی کیمپ کا مقصد آئندہ ٹورنامنٹس کیلئے کھلاڑیوں کو آئندہ ٹورنامنٹس کے تیار کرنا ہے تاکہ موریشس میں ہونیوالے 4 ممالک کے درمیان ٹورنامنٹ اور بھارت میں ہونے والی سیف چیمپئن شپ 2023ء کیلئے کھلاڑی اچھی کارکردی دکھا سکیں ۔ جاری کیمپ میں گول کیپرز ثاقب حنیف، سلمان الحق، محمد عمر سعید، مامون موسیٰ خان، سید عبد اللہ شاہ، حسیب احمد خان، سردار ولی، عبدالباسط اور یوسف اعجاز بٹ جبکہ ڈیفنڈرزمیں محمد عمر حیات، علی خان نیازی، محمد سفیان، سہیل، عیسیٰ سلیمان اور عبداللہ اقبال شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں