اہم خبریں

گوگل نے ہرجگہ سگنلز پہنچانے والی وائی فائی ڈیوائس متعارف کرا دی

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)دنیا کی مشہور آٹی کمپنی گوگل نے ہرجگہ سگنلزپہنچانے والی وائی فائی ڈیوائس متعارف کرا دی۔ گوگل کا دعویٰ ہے کہ اس سے گھر یا دفتر کے کسی ڈیڈزونز اور دور دراز کے کمروں میں ناقص سگنلز کا مسئلہ اس وائی فائی ڈیوائس سے مکمل حل ہو جائے گا، کمپنی نے اسیے وائی فائی 3 پیک کا نام دیا ہے جو انٹرنیٹ کے کمزور سگنلزکو جوڑ کر ایک مضبوط سگنل بنائے گی ،اس ڈیوائس سے انٹرنیٹ کے سگنلز کو طاقت وار بنانے کے میدان میں انقلاب برپا ہو جائے گا۔گوگل وائی فائی 3 پیک ڈیوائس میں تین سرکلر یونٹس شامل جن کو مین موڈیم یا براڈبینڈ گیٹ وے سے لنک کیا جاتا ہے اس کے بعد اس کو گھر کے کسی بھی ڈیڈزوز میں رکھا جاسکتا ہے جہاں انٹرنیٹ کے سگنل کم آتے ہوں،اس ڈیوائس سے صارفین کو کمزور وائی فائی سگنلز سے نجات مل جائے گی ۔

متعلقہ خبریں