اسلام آباد(ا ے بی این نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف اور دیگر اہل خانہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت آج ہو گی ،احتساب عدالت نمبر 9 کے جج قمر الزمان سماعت کریں گے ، شہباز شریف وکیل امجد پرویز اور چوہدری محمد نواز پیش ہونگے ،عدالت آج دو نئے ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے یا نہ کرنے پر فیصلہ سنائے گی ،عدالت نئے ملزمان پر فرد جرم کیلئے شواہد کا جائزہ لے گی ،اگر شواہد ناکافی ہوئے تو تمام بری ہو سکتے ہیں عدالت کے ریمارکس، سولہ ملزمان کو نیب سپلیمنٹری تفتیشی رپورٹ کی کاپیاں دی جا چکی ہیں نیب نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں سپلیمنٹری تفتیشی رپورٹ جمع کرا رکھی ہے ، نیب رپورٹ کے مطابق شہباز شریف اور دیگر کیخلاف کرپشن کے شواہد نہیں ملے،ہارون یوسف اور سید طاہر نقوی کی گرفتاری مطلوب نہیں نیب رپورٹ،ہارون یوسف اور سید طاہر نقوی نے اپنی عبوری ضمانت واپس لے چکے ہیں ۔
