اہم خبریں

جہانگیر ترین، علیم خان اسلام آباد پہنچ گئے،مختلف شخصیات سے اہم ملاقاتیں کرینگے

اسلام آباد (نیوزڈیسک)سینئر سیاستدان جہانگیر ترین اور علیم خان اسلام آباد پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین اور علیم خان لاہور سے اپنے اپنے طیاروں پر اسلام آباد پہنچے ۔جہانگیر ترین اور علیم خان کی اپنے دورہ اسلام آباد کے دوران آئندہ کی سیاسی صورتحال پر اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین اور علیم خان کی اسلام آباد میں مختلف اہم شخصیات سے ملاقاتوں کا امکان ہے۔جہانگیر ترین اور علیم خان نئی سیاسی جماعت سے متعلق سیاسی رہنماؤں سے مشاورت بھی کریں گے۔پاکستان تحریک انصاف کو خیر باد کہنے والوں کی اکثریت جہانگیر ترین سے رابطے میں ہے۔ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا سے بھی کئی لوگ جہانگیر ترین سے رابطے میں ہیں۔

متعلقہ خبریں