اہم خبریں

آئین کے مطابق کوئی ادارہ پارلیمنٹ کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا ،وزیردفاع خواجہ آصف

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت چاہتی ہے سپریم کورٹ میں ون مین شو کا تاثر ختم ہو،پارلیمنٹ کے اختیارات میں مداخلت نہ کی جائے،ہم چاہتے ہیں عدلیہ کے ساتھ تصادم نہ ہو ،سیاستدانوں نے ماضی میںبڑی غلطیاں کی ہیں، ،مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے شفاف انداز میں کمیشن بنایا گیا،مگر چیف جسٹس نے اسے کام سے روک دیا،ایکٹ بنا نہیں تھا اور اسکے خلاف فیصلہ آ گیا ،چیف جسٹس کو خود کو آڈیو لیک کیس کی سماعت کرنے والے بنچ سے الگ کرنا چاہئے ۔آئین کے مطابق کوئی ادارہ پارلیمنٹ کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا ۔

متعلقہ خبریں