اہم خبریں

عمران خان ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا ۔ذرائع کے مطابق کپتا ن عمران خان کی صدر مملکت سے ناراضگی ہوگئی، ڈاکٹر عارف علوی کے میسجز کا جواب دینا بھی چھوڑ دیا، دنوں کے درمیان ایک ہفتہ قبل آخری دفعہ رابطہ ہوا تھا۔ واضح رہے کہ صدر مملکت پی ٹی آئی رہنماوں کی طرف سے پارٹی چھوڑنے کے بعد عارف علوی نے عمران خان کو موجودہ سیاسی صورتحال میں دفاعی حکمت عملی اختیار کرنے کا مشورہ دیا ۔ صدر مملکت کی آخری ملاقات عمران خان کی رہائی کے وقت ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں