اسلام آباد(اے بی این نیوز)محکمہ موسمیات حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع ۔بلوچستان کےبیشتر اضلاع میں موسم جزوی ابر آلود رہے گا،سبی ، چمن، پشین، نوشکی ، قلات اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش۔ملتان، سرگودھا،لاہور،مری، گلیات سمیت خطۂ پوٹھوہار میں آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش ، بالائی/جنوبی پنجاب میں بعض مقا مات پر ژالہ باری جبکہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش ،سکھر ، خیرپور ، عمرکوٹ،کشمور اور گردونواح میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، سندھ کے دیگر اضلاع میں موسم خشک رہے گا،نوشہرہ، صوابی، مردان، باجوڑبنوں، ٹانک، کرک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ،خیبر پختونخواہ میں چند مقا مات پر ژالہ باری اور موسلا دھار بارش بھی متوقع، گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کی توقع، آج ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت 43ڈگر ی سینٹی گریڈریکارڈ ، حا فظ آباد اور سبی میں 41 ڈگر ی سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
