تھرپارکر(نیوز ڈیسک)مٹھی میں آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ، 6 افراد ہلاک اور 8زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ تھرپارکرکی تحصیل مٹھی کے نواحی گاؤں ویڑی جھپ کے قریب پیش آیاجس کی وجہ سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا، لاکھوں روپے کا قیمتی سامنا بھی جل گیا۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر تھرپارکر لال ڈنو منگی نے کہا کہ آسمانی بجلی درگاہ فقیر پاربرھم پر پیدل جانے والے قافلے پر گری جس کی وجہ سے ہلاکتیں ہوئیں، جاں بحق اور زخمیوں ہونے والو ں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
