اسلام آباد (اے بی این نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے 14 اگست 2023 کو قومی انتخابات کےلیےموزوں ترین دن قرار دے دیا۔ایک بیان میں انہوں نےکہا کہ موجودہ اورر ماضی کی حکمران جماعتیں جمہوری روایات قائم کرنےمیں ناکام رہیں حکمران جماعتیں اب بھی عوام کی بجائےاسٹیبلشمنٹ کی جانب دیکھتی ہیں۔ الیکشن کے انعقاد کے لیے پہلے بھی کوششیں کیں اب بھی کر رہے ہیں، 14 اگست 2023 قومی انتخابات کے لیے موزوں ترین دن ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کے بےگناہ کارکنان کی پکڑ دھکڑ کےخلاف ہیں جماعت اسلامی سیاسی ورکرز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کےحق میں نہیں ظالم جاگیردار اور کرپٹ سرمایہ دار ملک کی سیاست پر قابض ہیں۔















