لاہور (اے بی این نیوز )سابق وزیر اعظم نواز شریف نے یوم تکبیر کی سلور جوبلی تقریب میںآڈیو پیغام دیتے ہو ئے کہا کہ اس موقع پر میں قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہو ں، آج کے دن دنیا کی بڑی طاقتوں کی دھمکیاں تھیں لیکن امتحان کی اس گھڑی میں اللہ نے ہما را ہاتھ پکڑا، جب بھارت نے دھماکے کئے میں سرکاری دورے پر ملک سے بہار تھا،میں نے وہاں ہی سے فون کیا کہ ایٹمی دھماکوں کی تیاری شروع کر دی جائے،اس حوالے سے ہم پر دباو ڈالا گیا،اور پیشکشیں کی گئیں لیکن ہم نے پاکستان کو د نیا کی ایٹمی طاقت بنایاور یہ ہے ااصل میں ایبسلوٹلی ناٹ،ہمکسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتے لیکن کسی کو یہ اجازت بھی نہیں دیتے کہ کو ئی ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھے،ہماری خواہش ہے کہ پاکستان اقتصادی قوت بنے لیکن میری حکومت جب بھی آئی تو ہماری ٹانگیں کھیچنا شروع کر دی گئیں،نا معلوم ان لوگوں کو ملک سے کیا سشمنی ہے ملک کو ضراب کر کے رکھ دیتے ہیں جب میں حکومت میں تھا تو ڈالر ایک سو چارکا تھاق اور آج دیکھیں کدھر جارہا ہے دو ہزار سترہ میں دیکھ لیں کتنیچیزیں سستی ہو تی تھیں اس دور میں پٹرول ساٹھ روپے لیٹر تھا اور آج دیکھ لیں،مجھے جب بھی مو قع ملا قوم کی خدمت کی لیکن اس بات پر افسوس ہے کہ تینوں بار میر حکومت کو قبل از وقت اتار دیاکیا، میں نے ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنایا،دہشتگردی کو ختم کیا، موٹر وے کس نے بنائی، آج کے دن پاکستان دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت بن کرابھرا،سی پیک کون لے کر آیا، یہ وہ حقائق ہیں جن کو ہمیشہ سامنے رکھنا چاہئے اور یاد رکھنا چا ہیئے، میری دعا ہے کہ پاکستان ہر شعبے میں ترقی کرے،ہمارا سبز پاسپورٹ دنیا بھر میں عزت کی نگا ہ سے دیکھا جائے،ہم اس جانب گامزن تھے لیکن اس پٹڑی سے اتارنے والے بھی معاشرے میں مو جود ہیں، اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ وطن یوم سیاہ،جلاو گھیر او کے لئے نہیں دیا، مجھے یقین ہے کہ پاکستان کا بچہ بچہ نو مئی سے نفرت اور اٹھائیس مئی سے محبت کرتا رہے گا۔
https://youtu.be/TazUNE39Mdg