لاہور( اے بی این نیوز ) مسلم لیگ نون کی راہنما مریم نواز نے یوم تکبیر کی سلور جوبلی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ نواز شریف نے ایٹمی پروگرام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا،،ایٹمی پروگرام کے معماروں ذوالفقر علی بھٹو اور نوز شریف کو سلام پیش کر تی ہوں، ایٹی اثاثوں کی حفاظت کرنے والی فوج کو بھی سلام پیش کرتی ہوں، بھارت نے جب ایٹمی دھماکے کئے نواز شریف اس وقت باکو کے دورے پر تھے،نواز شریف نے ایٹمی دھماکوں کا فیصلہ کیا تو دنیا سے بہت دباو آیا، نواز شریف نے پوری دنیا دباو برداشت کیا لیکن ایٹمی دھماکے کئے،ساری دنیا نے کہا کہ نوز شریف ایٹمی دھماکے نہ کریں،نواز شریف نے دباو برداشت کیا لیکن ملکی سالمیت پر سمجھوتہ نہ کیا، پاکستان کو کہا گیا کہ پابندیاںلگیں گی،نواز شریف کی حکومت کو کوئی بھی مدت پوری نہ کرنے دی گئی،نواز شریف کے تر قیاتی کام دیکھیں اور دوسری طرف دیکھیں تو کھنڈرات نظر آتے ہیں، ملک چلانے والے کو دنیا یاد رکھتی ہے جلانے والے کو نہیںمشرق سے مغرب تک دیکھو نواز شریف کےمنصوبے نظر آتے ہیں۔
https://youtu.be/TazUNE39Mdg