اہم خبریں

تجاوزات مافیا کے صفائے کے لئے تیسرے مرحلے کا پلان تیار

راولپنڈی(اے بی این نیوز    )کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے ائی جے پی روڈ پر دورہ ، جنرل بس سٹینڈ سے ملحقہ غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈوں کو چیک کیا ۔دورے کے دوران آئی جے پی روڈ پر تجاوزات کے خاتمے کے بعد لگائے جانے والے پودوں کو بھی چیک کیا ۔منڈی موڑ پر پر غیر قانونی اڈے سے زمین واگزار کروا کر وہاں پودے لگا دیئے گئے ہیںمنڈی موڑ غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈے میں تجاوزات کی آڑ میں بنائی جانے والی مسجد کا بھی دورے کے دوران جائزہ لیا گیاکمشنر راولپنڈی نے افسران کے ہمراہ فیض آباد تا پشاور موڑ کے اطراف میں تجاوزات کا جائزہ لیا ۔کمشنر راولپنڈی کی خصوصی کاوش پر اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون حاصل ہےجنرل بس سٹینڈ کرسٹل لائنز یو ٹرن سے منڈی موڑ کے جائزہ لیا گیا تجاوزات مافیا کے صفائے کے لئے تیسرے مرحلے کا پلان بھی تیار ہےجلد آئی جے پی روڈ کا افتتاح متوقع ہے

 

متعلقہ خبریں