اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نویں جائزہ پر مذاکرات مکمل نہ ہو سکے ،آئی ایم ایف قرض پروگرام 30 جون 2023 کو ختم ہو جائے گا ،پاکستان کو مذید قرض ملنے کے امکانات معدوم ہوگئے،آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے نئے شیڈول میں پاکستان کا معاملہ تاحال شامل نہیں کیا جا سکا،ایگزیکٹو بورڈ نے ستمبر 2022 میں پاکستان کیلئے 1.16 ارب ڈالر کی دو اقساط کی یکمشت منظوری دی تھی ،9 ماہ گرزنے کے باوجود قرض پروگرام کی مذید رقم کی منظوری نہیں دی جاسکی،آئی ایم ایف نے 30 جون تک مذید ایک ارب 83 کروڑ 90 لاکھ ڈالر فراہم کرنا تھے،پاکستانی معیشت کا نواں جائزہ پروگرام 31 جنوری سے 9 فروری تک بغیر کسی پیش رفت کے ختم ہو گیا تھا ،اپریل میں دسویں جائزہ پروگرام پر مذاکرات ہونا تھے جو تاحال تعطل کا شکار ہیں ،مئی کے آغاز پر پری بجٹ اور گیارویں جائزہ مذاکرات ہونے تھے جو نہیں ہوسکے،پاکستان کیلئے 23 واں قرض پروگرام ہوگا مکمل ہوئے بغیر ختم ہو جائے گا۔