اہم خبریں

پی ٹی آئی کی صفوں میں سیاسی زلزلہ جاری،مزید متعدد رہنماؤں نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا

لاہور (  اے بی این نیوز  )پی ٹی آئی کی صفوں میں سیاسی زلزلہ جاری،،،،آج بھی متعدد رہنماؤں نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا، سابق معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی سید طارق محمود الحسن نے پارٹی کوالوداع کہہ دیا،سرگودھا سے سابق ٹکٹ ہولڈر چودھری اقبال کا بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان،بورے والا سے سابق ایم پی اے چوہدری ارشاد آرائیں کا پی ٹی آئی سےاعلان لاتعلقی ،دفتر سے پی ٹی آئی کی فلیکس اتار کر پاک فوج سے یکجہتی کے بینرز آویزاں ،،، بلوچستان سے منتخب سینیٹر عبدالقادر نے بھی پی ٹی آئی چھوڑدی۔

متعلقہ خبریں