اسلام آباد (اے بی این نیوز)پاکستان نیوی کا پی این ایس طارق،،،جذبہ خیرسگالی کے تحت برطانیہ کو دینے کا فیصلہ، جہاز رواں سال جولائی یا اگست تک برطانیہ کے سپرد کیے جانے کا امکان ، برطانیہ نے پاکستان سے ایمیزون یا طارق کلاس ٹائپ 21 جنگی جہاز کی حوالگی کی استدعا کی تھی،،بحری جہاز،، 70 اور 80 کی دہائی میں برطانوی جنگی بیڑے کا حصہ رہا ،،پاک بحریہ میں شامل برطانوی ٹائپ 21 ایمیزون سیریز کا آخری جہاز ہے جسے گلاسگو سکاٹ لینڈ میں دریائے کلائیڈ پر بطور میوزیم رکھا جائے گا۔