اسلام آباد ( اے بی این نیوز )28مئی ،پاکستان کی دنیاکی ساتویں اورعالم اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بننے کادن۔1998 میں آج ہی کے دن بھارتی دھماکوں کے جواب میں چاغی میں کامیاب تجربات کے بعدملک کادفاع ناقابل تسخیر بن گیا، قوم کااپنے عظیم سائنسدانوں، انجینئرزاور دیگرمحسنوں کوخراج تحسین،ملک بھرمیں یوم تکبیر کی مناسبت سے تقریبات منعقد کی گئیں۔
