اسلام آباد ( اے بی این نیوز )صدر عارف علوی کی یوم تکبیر پر پوری قوم کو مبارکباد کہا جوہری صلاحیت کا حصول واقعی ایک قابل ذکر کارنامہ تھا،وزیراعظم نے کہا ہم آزادہیں اورآزادہی رہیں گے، کوئی طاقت ہماری آزادی نہیں چھین سکتی،نوازشریف نے ملکی دفاع ناقابل تسخیر بناکرپاکستان کواسلامی دنیاکی پہلی ایٹمی قوت بنایا ،سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہانوازشریف نے ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو مکمل کیا،،ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی کہتے ہیں،،ملکی تعمیر وترقی کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرناہوگا،سیاسی قیادت ا وررہنماؤں نے بھییوم تکبیر پرقوم کو مبارکباد دی۔
