اہم خبریں

اسلام آباد پولیس کی وضاحت سے واضح ہے کہ قید خواتین کی عزتیں محفوظ نہیں،اسد قیصر

اسلام آباد(اے بی این نیوز)پی ٹی آئی رہنما سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس،اسلام آباد پولیس کی وضاحتوںسے واضح ہے کہ جیلوں میں قیدپی ٹی آئی خواتین کی عزتیںمحفوظ نہیں، اسد قیصرتحریک انصاف کی تمام خواتین حکومت اور پولیس کی حراست میں ہیں، اسد قیصران خواتین کی حفاظت کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے، اسد قیصرکا کہنا تھا کہ پریس کانفرنس کرکے حکومت اپنی ذمہ داریوں سے کسی صورت سبکدوش نہیں ہو سکتی، وزیرداخلہ کو پریس کانفرنس کے بجائے اس معاملے کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے، اسد قیصر نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جیلوں میں غیر قانونی قید تمام خواتین کو فوری رہا کیا جائے، ان تک ان کی فیملی اور وکلاءکو فوری رسائی دی جائے۔

متعلقہ خبریں