لاہور(اے بی این نیوز)کوٹ لکھپت جیل میں فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کی طبیعت خراب ۔، گزشتہ 2روز سے خدیجہ شاہ پیٹ کی تکلیف میں مبتلا ہیں ۔ یاسمین راشد اور خدیجہ شاہ کو ایک ہی بیرک میں بند کیا گیا ہے۔ خدیجہ شاہ کو جناح ہاؤس حملے میں 24 مئی کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے انہیں 7 دن کیلئے شناخت پریڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت کاخدیجہ شاہ کو شناخت پریڈ مکمل کر کے دوبارہ 30 مئی کو پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔
