گلگت(اے بی این نیوز)گلگت بلتستان کی وادیِ شونٹر میں برفانی تودہ گرنے سے تباہی، پاک فوج کا ریسکیو آپریشن تیزی سے جاری ہے ۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج کی امدادی اور ریسکیو ٹیموں نے سول انتظامیہ کے تعاون سے تمام 8 جاں بحق افراد کو برفانی تودہ کے نیچے سے نکال لیا۔جاں بحق افراد میں 4 خواتین، 2 مرد اور 2 معصوم بچے شامل ہیں۔ریسکیو آپریشن کے نتیجہ میں 13زخمی افراد کو بحفاظت ڈی ایچ کیو ہسپتال استور منتقل کردیا گیا۔مزید 13 زخمیوں کو فوری طبی امداد دے کر بہ حفاظت بچا لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر گلگت کا کہنا تھا کہ آرمی ریسکیو آپریشن مکمل کلئیرنس تک جاری رکھا جا ئے گا۔
